15 جون 2009 - 19:30

حوثی مجاہدین کے ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ سعودی عرب یمن کے ساتھ اپنی ارضی تنازعات کی بنا پر موجودہ صورتحال اور یمنی حکمرانوں کی مدد کی درخواست کا فائدہ اٹھا کر یمن کی شمالی سرحدوں کے ساتھ ایک حائل علاقہ یا بفر زون قائم کرنا چاہتا ہے۔

اہل البیت (ع) خبرایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الحوثی مجاہدین کے ترجمان محمد عبدالسلام نے قطر کے ٹیلی ویژن چینل "الجزیرہ" کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ہوائی جہاز یمن کے اندرونی علاقوں پر بمباری کررہے ہیں اور ان کا توپخانہ بھی شہری علاقوں کو ہدف بنارہا ہے اور یہ حملے بفرزون کے قیام کے لئے تمہیدی اقدامات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے اقتدار اعلی کو چیلنج کرکے یمن میں مداخلت کررہا ہے لیکن اسی پشیمانی کے سوا کچھ بھی حاصل نہ ہوگا۔